۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف جمہوریہ اسلامی ایران اور مقاومتی گروہوں کے سخت جواب کی بھرپور حمایت کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

کئی سالوں سے ناجائز صیہونی حکومت خطے میں عدم تحفظ کی فضا ایجاد کرنے اور بے گناہ افراد پر ظلم و ستم ڈھانے میں مصروف ہے اور اپنے آقاؤں کی حمایت سے ہر روز اپنی جارحیت کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

حال ہی میں اس نے جمہوریہ اسلامی ایران کی سرزمین (دمشق میں ایرانی قونصل خانہ) پر حملہ میں ہمارے بعض سفارت کاروں کو شہید کر دیا ہے۔

اسلام کے جانبازوں اور مقاومتی گروہوں کا منہ توڑ جواب نہایت موزوں اور تائیدی ہے، انشاء اللہ عنقریب یہ ناسور اس دنیا سے ہی ختم ہو جائے گا اور دنیا کی مظلوم قومیں آخرکار اپنی فتح حاصل کریں گی۔

اِن تَنصُرُوا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم

حسین نوری همدانی

قم المقدسه

14 اپریل 2024ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .