۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیدہ معصومہ نقوی

حوزہ/ مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ: اُمت مسلمہ کے لیے عید کا دن ہے ، یہ اسلام و کفر کی جنگ ہے کیونکہ یہ انتقام جس نام مبارک سے شروع ہوا وہ یا رسول اللہؐ تھا اور جس بیس سے شروع ہوا وہ نبی ِ اکرمؐ تھا اس انتقام کا نام صادق وعدہ رکھا گیا اور جس ہدف کو نشانہ بنایا گیا وہ فلسطینی معصوم بچوں ، ماؤں ، بہنوں ، بوڑھوں کا قاتل ، قبلہ اول پر غاصب ظالم ریاست اسرائیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمد للہ لشکر اسلام لشکر ِ باطل پر غالب نظر آیا اور ان شاء اللہ خداوند سبحان وہ دن ہمیں دکھائے کہ لشکر اسلام تمام عالم کفر و طاغوت پر فتحیاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کے لیے عید کا دن ہے ، یہ اسلام و کفر کی جنگ ہے کیونکہ یہ انتقام جس نام مبارک سے شروع ہوا وہ یا رسول اللہؐ تھا اور جس بیس سے شروع ہوا وہ نبی ِ اکرمؐ تھا اس انتقام کا نام صادق وعدہ رکھا گیا اور جس ہدف کو نشانہ بنایا گیا وہ فلسطینی معصوم بچوں ، ماؤں ، بہنوں ، بوڑھوں کا قاتل ، قبلہ اول پر غاصب ظالم ریاست اسرائیل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جس رُعب و دبدبے سے انتقام لیا گیا اس نے اسلام و مسلمین کی عظمت کو بحال کر دیا ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو ہر حال میں ظالم کا دشمن اور مظلوم کا ساتھی بنائے ۔ آمین ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .