۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله سید مجتبی حسینی

حوزہ/ عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا: "وعدہ صادق" آپریشن نے صیہونی حکومت اور امریکہ کے غرور کو توڑ دیا اور دنیا کے بہت سے لوگوں کے دلوں کو خوش کر دیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے سورہ انفال آیت نمبر 36 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ إِنَّ الَّذینَ کَفَرُواْ یُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِیَصُدُّواْ عَن سَبیلِ اللّهِ فَسَیُنفِقُونَهَا ثُمَّ تَکُونُ عَلَیْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ یُغْلَبُونَ وَالَّذینَ کَفَرُواْ إِلَی جَهَنَّمَ یُحْشَرُونَ ‘‘(بلاشک یہ کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کر رہے ہیں کہ اللہ کی راه سے روکیں سو یہ لوگ تو اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہی رہیں گے، پھر وه مال ان کے حق میں باعث حسرت ہو جائیں گے، پھر مغلوب ہو جائیں گے اور کافر لوگوں کو دوزخ کی طرف جمع کیا جائے گا)۔ اس دور میں اس آیت کی مثال وہ جنگ ہے جو صیہونی حکومت نے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی حمایت سے شروع کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عالمی استکبار نے بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکا اور دنیا میں رسوا ہو رہا ہے، اور سب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ اس کا انسانی حقوق کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف لڑمے کا نعرہ ایک کا جھوٹا نعرہ ہے ، اور یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ ایران اور مزاحمتی قوتیں جن پر عرصہ دراز سے دہشت گردی کا الزام لگایا جا رہا ہے، مظلوم ہونے کے باوجود ظالم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہو سکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے زمانہ ظہور کے بارے میں پیغمبر اکرم (ص) کی اس حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: « یَمْلَأُ اللهُ به الْأَرْضَ قِسْطاً وَ عَدْلًا کَمَا مُلِئَتْ ظُلْماً وَ جَوْراً » (ظلم و ستم سے بھری ہوئی دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے) یہ ظلم صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے بلکہ اس سے مراد ایک ہمہ گیر ظلم ہے جس کے شکار سب ہوں گے۔

آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے "وعدہ صادق" آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی شروع سے یہ پالیسی رہی ہے کہ جنگ شروع نہیں کرنا ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنا کر رکھنا ہے، کیونکہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بقول امریکہ کے ساتھ دوستی ایسی ہی ہے جیسے بھیڑ اور بھیڑیے کی دوستی، اور صیہونی حکومت بھی ایک غاصب حکومت ہے جو مسلمانوں کو کر کر اور ان کے مال کو لوٹ کر وجود میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا:ایران نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک منصوبہ بند کارروائی کی اور مقبوضہ فلسطینی علاقے اور مخصوص فوجی اہداف پر حملہ کیا جس کے بارے میں صیہونی حکومت نے سوچا بھی نہیں تھا۔

عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا: "وعدہ صادق" آپریشن نے صیہونی حکومت اور امریکہ کے غرور کو توڑ دیا اور دنیا کے بہت سے لوگوں کے دلوں کو خوش کر دیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .