۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آرم سپاه پاسداران انقلاب اسلامی

حوزہ/سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک اعلان میں صیہونی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کے جواب میں ایران نے مقبوضہ فلسطین پر درجنوں خودکش ڈرون اور میزائل فائر کئے ہیں۔

اعلان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ»

اسلامی ایران کی غیرت مند اور شہید پرور قوم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملہ اور اس میں فوجی کمانڈروں اور مشیروں کی شہادت سمیت غاصب صیہونی حکومت کے متعدد جرائم کے جواب میں آج اتوار، 14 اپریل 2024 کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس کے بہادر جوانوں اور اس سے وابستہ دیگر افواج نے ایک ساتھ مل کر اس ناجائز اور مجرم حکومت کو سزا دینے کے کے لیے"وعدہ صادق" کے طور پر "یا رسول اللہ (ص)" کوڈ کے ساتھ ایک زبردست آپریشن کیا ہے جس میں درجنوں میزائلوں اور ڈرونز سے مقبوضہ علاقوں کے اندر مختلف اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس آپریشن کی تفصیلات ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کی منظوری سے جلد ہی نشر کی جائیں گی۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ

اسرائیل پر ایران کے حملوں کا آغاز

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .