۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
وزارت خارجہ ہند

حوزہ/ ہندوستانی وزارت خارجہ نے آج (اتوار) کو ایران کے جوابی ردعمل کے بعد کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے، تمام فریقوں سے تحمل سے کام لینے ، تشدد سے اجتناب کرنے اور سفارتی مذاکرات کی درخواست کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی وزارت خارجہ نے آج (اتوار) کو ایران کے جوابی ردعمل کے بعد کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے ، تمام فریقوں سے تحمل سے کام لینے ، تشدد سے اجتناب کرنے اور سفارتی مذاکرات کی درخواست کی۔

ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ تل ابیب اور اسلامی جمہوریہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، لہذا طرفین کو تحمل سے کام لینا چاہئے۔

نئی دہلی نے کہا کہ ہم خطے کی موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، خطے میں ہمارے سفارت خانے ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ، خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

یورونیوز کے مطابق، یورپی ملک مالٹا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے اعلان کیا کہ ایران کے اس قانونی فوجی ردعمل کے حوالے سے آج رات تہران کے وقت کے مطابق 11:30 بجے ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .