۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
تصاویر/ بازدید حجت‌الاسلام والمسلمین سید حسن ظفر نقوی از خطاب معروف پاکستان از خبرگزاری حوزه

حوزہ/ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوم رہبر معظم انقلاب کے ایک اشارے کے منتظر ہیں، عالمی استکبار جان لے کہ اس کے خوف کا بت پاش پاش ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عرب حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امت کی امنگوں کا ساتھ دیں، جمہوری اسلامی ایران نے ثابت کردیا کہ کوئی طاقت انھیں خوفزدہ نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا، غزہ میں بہنے والے معصوم بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوم رہبر معظم انقلاب کے ایک اشارے کے منتظر ہیں، عالمی استکبار جان لے کہ اس کے خوف کا بت پاش پاش ہو چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .