۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ معرکہ کربلا نے حق و باطل کے درمیان ایک ایسا خط کھینچ دیا کہ اب حق کے متلاشیوں کو قیامت تک حق اور باطل میں تمیز پیدا کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ امام بار گاہ شہداء کربلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی پانچویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ معرکہ کربلا نے حق و باطل کے درمیان ایک ایسا خط کھینچ دیا کہ اب حق کے متلاشیوں کو قیامت تک حق اور باطل میں تمیز پیدا کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول نے دنیا بھر کے مظلوموں کو طاقت اور حوصلہ عطا کیا اور ساری انسانیت کو ایک لڑی میں پرو دیا۔

دوران مجلس عزا علامہ حسن ظفر نقوی نے بلوچستان میں مظلوم سیلاب زدگان کی مدد کر تے ہوئے ہیلی کا پٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کے لئے دعائے مغفرت بھی کراوئی اور کہا کہ پوری قوم ان ہیروز کو سلام پیش کر تی ہے یہ شہدا ء ہمیشہ ہمارے دلو میں زندہ رہیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .