۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
ایرانی وزارت خارجہ

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں ایران کی طرف سے کیے گئے بڑے حملے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ردعمل ایران کا قانونی حق ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں ایران کی طرف سے کیے گئے بڑے حملے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ردعمل ایران کا قانونی حق ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے۔

ایران کے فوجی مشیر شام کی حکومت کی سرکاری دعوت پر اس ملک میں اپنا کام انجام دے رہے تھے جب صیہونی حکومت نے یکم اپریل کو ایرانی سفارت خانے کے قونصلر ڈیپارٹمنٹ کی عمارت پر حملہ کر کے ایران کے 7 فوجی مشیروں کو شہید کر دیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے گزشتہ شب 13 اپریل 2024 کو صیہونی حکومت کے اس حملے کا جواب دیا، اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا پابند ہے، ساتھ ہی ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے غیر قانونی طاقت کے استعمال کا منہ توڑ جواب دے گا اور اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایران کی جانب سے کیے جانے والے اپنے دفاعی اقدام کا پیغام یہ ہے کہ ایران کا یہ اقدام خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے کیا جا رہا ہے جب کہ صیہونی حکومت فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں غیر قانونی طور پر نسل کشی کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .