حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعۃ الزہرا (س)کی جانب سے جاری ایک بیان میں صیہونی دہشت گرد حکومت کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادرانہ اور زبردست جواب کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔ اس بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنْتَقِمُون
آج انقلاب اسلامی کے بہادروں کے ہاتھوں خدائی انتقام کا آغاز ہوا تاکہ اس ظالم اور خونخوار، بے رحم اور مجرم صیہونی حکومت کو اس کے اعمال کی سزا دی جائے۔
ہم جمہوریہ اسلامی ایران کی مسلح افواج کے بہادر سپوتوں کے محاذ اور انقلاب اسلامی کے محافظوں کے کامیاب آپریشن پر صیہونیت کے مکڑی کے گھونسلے سے بھی کمزور گھر پر بھرپور حملے اور کامیاب آپریشن پر ملتِ ایران اور خصوصاً مزاحمتی محاذ کے شہداء کے اہل خانہ اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس مبارک فتح کا پیغام یہ ہے کہ امت اسلامیہ دنیا میں کسی بھی جگہ ظلم کو قبول نہیں کرتی خواہ دنیا کی بڑی سے بڑی اور طاقتور حکومتیں ہی ظالموں کا ساتھ کیوں نہ دیں۔
اسرائیل کے خلاف ہمارا مؤقف رہبر معظم انقلاب اسلامی کا موقف ہے کہ جن کے بقول "اسرائیل خطے میں ایک کینسر کی رسولی ہے اور اس کا خاتمہ ضروری ہے"۔
آج ہم جامعۃ الزہرا (س) کے طلباء، اساتید اور اراکین رہبر معظم کی بصیرت اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام مجاہدینِ اسلام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
موجودہ حالات میں ایرانی اور مسلمان عوام کو دشمن میڈیا کے پروپیگنڈوں وغیرہ سے ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ ان حالات میں دشمن کا حربہ سائبر اسپیس میں شکوک و شبہات پھیلانا ہوتا ہے تاکہ ان کے تئیں ملتِ اسلامیہ کی اس عظیم فتح کے میٹھے ذائقے کو تلخ بنایا جا سکے۔
اب یہ ہم زینبی خواتین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس عظیم نصرتِ الہی کو دنیا تک پہنچائیں اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی پیروی کرتے ہوئے اس زمانے کے یزید کے چہرے کو رسوا کریں چونکہ اب وقت اور زمانہ "جہادِ تبیین" کا زمانہ ہے۔ تحرّکوا باسم الله إلی الأمام و اعلموا أنّه «وَلَیَنصُرَنَّ اللهُ مَن یَنصُرُه»
والسلام علیکم و رحمۃ الله و برکاته
سیده زهره برقعی
مدیر جامعة الزهرا سلام الله علیها