۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تین ہزار علمائے اہل سنت کا رہبر معظم انقلاب کو آپریشن وعدہ صادق 2 کی حمایت میں خط

حوزہ / ایران کے تین ہزار اہل سنت علماء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام ایک خط میں آپریشن وعدہ صادق 2 کی حمایت کرتے ہوئے انہیں اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے تین ہزار اہل سنت علماء نے اسرائیل کے خلاف وعدہ صادق 2 آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے ایک خط میں رہبر معظم انقلاب سے اپنی قدردانی کا اظہار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب کے نام اس خط میں کہا گیا ہے کہ حضرتعالی کی مقتدر اور دانشمندانہ قیادت کی بدولت اور ایک باوقار تحمل کے بعد، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی رجیم کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہداء کے اہل خانہ کے غمزدہ دلوں، فلسطین کے نہتے عوام اور دنیا کے تمام آزاد انسانوں کو ایک بار پھر راحت ملی اور عالمی استکبار کے اس ناجائز بچے کی نابودی تک صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام مزاحمت پسندوں کو ایک نئی زندگی اور فولادی عزم ملا۔

ملک بھر کے اہل سنت ائمہ و جماعت اور علماء و مبلغین قرآن اور اسلامی تعلیمات کے خادمین اور راہروان راہ وحدت و جہاد تبیین کی حیثیت سے تہران کے حالیہ نماز جمعہ میں جنابعالی کے روشن بیانات اور دشمن شکن خطبات کو سراہتے ہیں اور امام راحل (رہ) کے نظریات اور اس عظیم رہبر کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب کے غاصب رجیم کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 2 کی کامیابی پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں اور جمہوریہ اسلامی ایران کی قابل فخر مسلح افواج کے غاصب اور بچوں کی قاتل رجیم کے خلاف کامیاب آپریشن پر رہبر حکیم اور کمانڈروں اور مجاہدین سے تشکر و قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .