۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غاصب اسرائیل

حوزہ/ غاصب اسرائیلی اخبار کے مطابق، مزاحمتی محاذ کی جانب سے میزائلوں کی بارش کے بعد ہزاروں صیہونی اسرائیل سے فرار ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی اخبار معاریو نے مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے حالیہ دنوں میں قابض اسرائیل کے شہروں پر حملوں میں شدت آنے کے بعد صیہونیوں میں معکوس مہاجرت کی شرح بڑھنے کا انکشاف کیا ہے۔

اخبار نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ہزار سے زائد صیہونی اسرائیل ترک کرکے اپنے آبائی ممالک کی طرف واپس جاچکے ہیں۔ اس طرح ہر مہینے میں 2200 صیہونی اسرائیل سے فرار ہورہے ہیں۔

عبرانی اخبار نے مزید کہا ہے کہ ایک صہیونی ادارے کے سروے کے مطابق، مقبوضہ علاقوں میں آباد ایک چوتھائی صیہونی اسرائیل چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی چینل کان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طوفان الاقصٰی کے بعد صیہونیوں کے اندر مہاجرت معکوس کی سوچ میں اضافہ واضح ہے۔ گزشتہ سالوں کی نسبت طوفان الاقصٰی کے بعد اپنے آبائی ممالک کی طرف واپسی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .