۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
محکومیت جنایت اسرائیل

حوزہ/ سپاہ نینوا گلستان کے طلاب کی بسیج کے سربراہ نے کہا: اسرائیل کینسر کا پھوڑا ہے جسے جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین غلام رضا احمدی‌ نسب نے مدرسہ علمیہ تخصصی الزہرا (س) گرگان کے طلباء اور مسئولین کی موجودگی میں اسرائیلی غاصب حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطین و لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں منعقدہ ایک اجتماع میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اسرائیل "کینسر کا پھوڑا" ہے جسے جلد از جلد ختم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ فلسطین اور حماس نے "طوفان الاقصی" کیوں شروع کیا؟ کہا: غزہ نے حماس کے ذریعے ایک طاقت حاصل کی ہے جیسا کہ امریکی ترجمان نے بھی کہا ہے کہ پچھلے چھ یا سات مہینوں میں ایران سے حماس کو کوئی امداد نہیں بھیجی گئی۔

سپاہ نینوا گلستان کے طلاب کی بسیج کے سربراہ نے مزید کہا: طوفان الاقصی کی کارروائی اس رات شروع ہوئی جب یہودیوں کا خاص جشن تھا اور جشن کے بعد اسرائیل نے وسیع پیمانے پر حملہ کیا۔

حجت الاسلام احمدی‌نسب نے مزید کہا: اسرائیل نے تمام انسانی حدیں پار کرتے ہوئے غزہ و فلسطین میں اتنی بے رحمانہ اور غیر انسانی قتل و غارت کا ارتکاب کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .