۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شیخ الخطیب

حوزہ/ لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین شیخ علی الخطیب نے کہا: ایک سال گزرنے کے باوجود اسرائیلی حکومت کی جانب سے کشت و کشتار، تباہی اور نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین شیخ علی الخطیب نے کہا: ایک سال گزرنے کے باوجود اسرائیلی حکومت کی جانب سے کشت و کشتار، تباہی اور نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی سوچ ہے کہ یہ آخری جنگ ہے، جبکہ اسے اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ اس کی موجودگی میں خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ کو طول دینے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔ نہ ہی فلسطینی مزاحمت کو ختم کر سکا اور نہ ہی حماس کے قبضے میں موجود قیدیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوا۔

شیخ الخطیب نے مزید کہا کہ اسرائیل کی حملوں میں صرف لوگوں کے گھروں کی تباہی ہوئی ہے اور اس نے بے گناہ شہریوں، بشمول بچوں اور خواتین، کی جانیں لی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل اپنی جنگی کارروائیاں لبنان میں بھی منتقل کر رہا ہے، لیکن وہ وہاں بھی مزاحمتی قوتوں کو شکست نہیں دے سکا۔

انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لئے کام کرنے والے ادارے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

شیخ الخطیب نے آخر میں لبنان کی جانب سے فلسطین کے لوگوں کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لبنان اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہوا اور تمام مہاجرین کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .