۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
عالمی یوم طوفان الاقصیٰ پر کراچی میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی ریلی

حوزہ/ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ مزاحمت سے ہر کاری ضرب شیطان بزرگ امریکہ کے وجود پر لگ رہی ہے، جو خطے کے تمام مسائل کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نکتہ انتہائی اہم اور امام راحل کے متعین کردہ اصولوں میں شامل ہے، وہ اسرائیل کی نابودی اور خطے سے "ڈی امریکا نائزیشن" ہے، کیونکہ صہیونی ریاست کا خاتمہ ہی ان تسلط پسند طاقتوں کے جرائم کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے عالمی یوم طوفان الاقصیٰ کے موقع پر کراچی میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ کا آغاز نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک کیا گیا۔اس موقع پر مرد و خواتین، بچے، علماء کرام، مختلف مکاتب فکر کے لوگ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں:

عالمی یوم طوفان الاقصیٰ پر کراچی میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی ریلی

ریلی سے علامہ جناب ناظر تقویٰ، علامہ جناب جواد نوری، علامہ زین رضا، علامہ زاہد علی، علامہ شیخ سلیم، علامہ حاجت ولائیتی، سجاد علی، علامہ اعجاز حسین، علامہ منظر الحق تھانوی، مفتی دائود اور دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ مزاحمت سے ہر کاری ضرب شیطان بزرگ امریکہ کے وجود پر لگ رہی ہے، جو خطے کے تمام مسائل کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نکتہ انتہائی اہم اور امام راحل کے متعین کردہ اصولوں میں شامل ہے، وہ اسرائیل کی نابودی اور خطے سے "ڈی امریکا نائزیشن" ہے، کیونکہ صہیونی ریاست کا خاتمہ ہی ان تسلط پسند طاقتوں کے جرائم کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت اس علاقے کے لیے ایک مہلک اضافہ اور سراپا نقصان ہے، جو بلا شبہ ختم اور نابود ہو جائے گی۔ عرب حکمرانوں اور صہیونی لابیوں کے ہاتھ صرف ذلت اور بدنامی آئے گی، جنہوں نے اپنے تمام وسائل و توانائیاں استکباری سیاست کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .