۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے معروف عربی ٹی وی چینل المسیرہ کے ٹاک شو میں غزہ کی صورتحال پر اہم گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے المسیرہ کے معروف صحافی محمد الزبیدی کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی مزاحمت کے غاصب صہیونی رجیم کے خلاف آپریشن طوفان اقصٰی سے متعلق پاکستانی قوم کا مؤقف پیش کیا ہے۔

علمائے کرام مظلومینِ غزہ کی ہر ممکنہ مدد کے لئے امت کو متحرک کریں، ڈاکٹر شفقت شیرازی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم رنگ و نسل اور مذہب و مسلک سے قطع نظر روزِ اول سے فلسطینی قوم اور مزاحمت کے غیر مشروط حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی علماء و اکابر بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی دینی مذہبی و سیاسی جماعتیں مسلسل مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں کوشاں رہتی ہیں، جو ان کی مسئلہ فلسطین کے ساتھ وابستگی اور فلسطینی عوام سے ہمدردی اور محبت کی علامت ہے۔

پاکستان میں موجود تکفیری گروہوں سے متعلق سوال پر سید شفقت شیرازی نے کہا کہ امریکی اور سعودی مدد سے بعض قلیل تکفیری گروہ پاکستان میں سرگرم ہیں جو بعض اوقات سامراجی ایجنڈے کے تحت سنی شیعہ اختلافات کو ہوا دیتے رہتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر پاکستانی قوم نے تکفیری عناصر کو یکسر مسترد کر دیا ہے؛ موجودہ انتخابات جس کی عمدہ مثال ہیں۔

علمائے کرام مظلومینِ غزہ کی ہر ممکنہ مدد کے لئے امت کو متحرک کریں، ڈاکٹر شفقت شیرازی

ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ سات اکتوبر کے بعد سے مسئلہ فلسطین ایک نئے دور میں داخل ہوگیا ہے، جس نے ثابت کر دیا ہے کہ غاصب صہیونی رجیم مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور اور اس شیطانی رجیم کا جانا قطعی ہے ان شا اللہ۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصٰی کے بعد سے خطے کے محاسبات تبدیل ہوگئے ہیں۔ دنیا فلسطینی قوم کے مؤقف کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوچکی ہے اور فلسطینیوں نے یہ سب اپنی عظیم قربانیوں اور مقدس جہاد کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے غاصب صہیونی رجیم کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے آپریشن طوفان الاقصٰی پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے جس شجاعت، بہادری اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے اس نے انہیں دنیا میں ایک باوقار اور بہادر قوم کے طور پر پیش کیا اور دنیا بھر کے حریت پسند ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، جبکہ غاصب صہیونی رجیم کی نسبت دنیا بھر میں نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔

فلسطینی مزاحمت کے غاصب صہیونی رجیم کے خلاف آپریشن طوفان الاقصٰی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمت کے اس اقدام نے دنیا کے سامنے کئی ایک حقائق واضح کر دیئے ہیں۔

علمائے امت کی زمہ داری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ علماء و اکابر امت کی پہلی زمہ داری حقائق بیان کرنا اور دنیا پر حاکم فاسد نظام کو بے نقاب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا علمائے امت کی دوسری زمہ داری یہ ہے کہ وہ امت اسلامیہ کو فلسطینی مزاحمت کی ہر ممکنہ مدد کے لیے متحرک کریں۔

امت اسلامیہ کے تمام حریت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا غزہ کی جنگ انسانی عزت اور وقار کے دفاع کی جنگ ہے۔

علمائے کرام مظلومینِ غزہ کی ہر ممکنہ مدد کے لئے امت کو متحرک کریں، ڈاکٹر شفقت شیرازی

انہوں نے کہا یہ جنگ مظلوم کی نصرت کی جنگ ہے۔ یہ حق کی نصرت کی جنگ ہے۔ اٹھو اور حق کی نصرت کرو، کیونکہ اگر تم حق کی نصرت کرو گے تو اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ ہوگا۔

سید شفقت حسین شیرازی نے کہا یہ وقت ہے کہ ملت اسلامیہ کے علماء و اکابر، تاریخ میں یہ رقم کردیں کہ ظلم و ستم کی اس درد ناک گھڑی میں انہوں نے اپنے فرائض سے غفلت نہیں برتی۔

یمنی قوم کی حریت پسندی اور مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا یمنی قوم کی طرف سے مظلومین غزہ کی حمایت اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ وہ عالمی سامراج کے ساتھ براہ راست مبارزہ کی حالت میں ہے، لیکن اس کے باوجود بھی وہ غزہ کے محاصرے کے خاتمہ کے لئے غاصب صہیونی اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا یمنی عوام کی طرف سے مظلومین غزہ کی مدد کا یہ اقدام بے مثال ہے۔

سید شفقت شیرازی نے مزید کہا امت اسلامیہ امریکی و صہیونی عزائم کے سامنے مزاحمت کررہی ہے اور امت کی یہ مزاحمت خصوصاً فلسطینی، لبنانی، شامی، عراقی اور یمنی حریت پسندوں کے اقدامات کی وجہ سے بہت جلد امریکی برطانوی اور صہیونی ٹرائیکا کو شکست ہوگی اور امت اسلامیہ فاتح و کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا فلسطینی قوم نے مزاحمت اسلامی کی دیگر اکائیوں کی مدد سے صیہونی رجیم اور امریکی و مغربی سامراج کو تاریخ کے ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں وہ اپنی شکست اور موت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

علمائے کرام مظلومینِ غزہ کی ہر ممکنہ مدد کے لئے امت کو متحرک کریں، ڈاکٹر شفقت شیرازی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .