۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ/ غزہ کے مظلوموں سے لاتعلقی، امت مسلمہ کی سب سے بڑی آفت ہے، پاکستان میں غزہ المیے کے خلاف آواز نہ اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوموں سے لاتعلقی اور انسانیت سوز جرائم پر آنکھیں بند کر لینا امت مسلمہ کی سب سے بڑی آفت اور گویا انکی موت کی مانند ہے۔ اسرائیل میں صہیونی یہودیوں کی اکثریت ہونے کے باوجود، آج کئی صہیونی بھی غزہ میں جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان دنیا ابھی تک خواب غفلت میں ڈوبی ہوئی ہے جو نجانے کس منہ سے ربیع الاول میں جشن منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، اور کیسے اس نبی ﷺ کا نام اپنی زبان پر لانے کی جرات کرتے ہیں کہ جنکی امت غزہ میں بے دردی سے قتل کی جا رہی ہے اور یہ سب شرمناک خاموشی کی چادر اوڑھے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس خاموشی، خباثت و ناکارہ پن کی وجہ ان مذہبی عناصر کا وہ بغض ہے جو غزہ کی حمایت و نصرت کرنے والے طیبین کے متعلق ظاہر کیا ہے اور اس ناطے مسلمانوں کو غزہ سے لاتعلق رہنے کا باقاعدہ سبق پڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنے اور فلسطین و غزہ کی حمایت کو جرم سمجھنے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان پر ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .