۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
زوال اسرائيل

حوزہ/ مقبوضہ یروشلم کے مختلف علاقوں میں غاصب وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آنے کے بعد درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ یروشلم کے مختلف علاقوں میں غاصب وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آنے کے بعد درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کیا غاصب اسرائیل کی تباہی نزدیک ہے؟+رپورٹ

المیادین کے مطابق، مقبوضہ یروشلم کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے خلاف صیہونی عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق، تل ابیب اور ملحقہ شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم اور چھڑپوں کے بعد مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کر گئے ہیں۔

کیا غاصب اسرائیل کی تباہی نزدیک ہے؟+رپورٹ

رپورٹ کے مطابق، تصادم کے دوران پولیس نے نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

صیہونی یرغمالیوں کے خاندانوں کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں پندرہ لاکھ اور دیگر شہروں میں ڈھائی لاکھ لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نیتن یاہو کے خلاف جاری مظاہروں میں شرکت کی ہے۔

کیا غاصب اسرائیل کی تباہی نزدیک ہے؟+رپورٹ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .