جمعہ 19 ستمبر 2025 - 14:34
نیویارک میں یہودیوں کا بڑا مظاہرہ: نیتن یاہو ہمارا نمائندہ نہیں+ویڈیو

حوزہ/ امریکہ میں سیکڑوں یہودی آرتھوڈکس نے نیویارک کی سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور اس کی حکومت کو "یہودیوں کا دشمن نمبر ایک" قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں سیکڑوں یہودی آرتھوڈکس نے نیویارک کی سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور اس کی حکومت کو "یہودیوں کا دشمن نمبر ایک" قرار دیا۔

یہ احتجاج بدھ کی شب مین ہیٹن میں اسرائیلی قونصلیٹ کے سامنے منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: "نتانیاهو اور بن گویر یہودیوں کے دشمن ہیں" اور "صیہونیت مخالف ہونا یہود دشمنی نہیں ہے"۔ مظاہرین نے نعرے بھی لگائے جیسے "نتانیاهو شرم کرو" اور "تو ہمارا نمائندہ نہیں"۔

یہ مظاہرہ "اسرائیل اگینسٹ جیوش" نامی ویب سائٹ کی جانب سے منظم کیا گیا تھا۔ مظاہرین اسکول بسوں کے ذریعے لائے گئے اور احتجاجی جلوس قونصلیٹ سے شروع ہو کر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر تک پہنچا۔

سماجی پلیٹ فارم جوئش وائس (Jewish Voice) کے مطابق، یہ مارچ نتانیاهو کے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے اعلان کے خلاف کیا گیا۔ نیویارک پولیس نے شرکاء کی تعداد "چند سو" بتائی ہے اور کہا ہے کہ یہ امریکہ میں حالیہ برسوں کا سب سے بڑا یہودیوں کا صیہونیت مخالف اجتماع تھا۔

یہودی مذہبی گروہوں، بالخصوص "ناٹوری کارٹا"، کی صیہونیت مخالفت کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اسرائیل کا قیام دینی تعلیمات سے متصادم ہے۔ حالیہ مہینوں میں غزہ میں جاری جنگ اور نیتن یاهو حکومت کی پالیسیوں پر عالمی تنقید کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں، بشمول بروکلین، شیکاگو اور لاس اینجلس، میں یہودیوں کے احتجاجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ جیسے ہی نیتن یاہو نیویارک پہنچے گا، شہر بھر میں مزید بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha