۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
نفتالی بینیٹ

حوزہ/ نفتالی بینیٹ اسرائیل کا وزیر اعظم بن گیا ہے، وہ شخص جو نیتن یاہو کے ذریعے سیاست میں داخل ہوا تھا اور اب ان کے حریفوں کے ساتھ مل کر اقتدار کی جدوجہد کرتے ہوئے صیہونی کابینہ اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کل رات (اتوار کو) بہت ساری جدوجہد کے بعد آخر کار "نفتالی بینیٹ" اسرائیل کے 13 ویں وزیر اعظم اور اس حکومت کی 36 ویں کابینہ کے سربراہ بن گئے،اسی کے ساتھ موجودہ صیہونی وزیر اعظم "بنیامین نیتن یاہو" کی 12 سالہ حکمرانی  کی مدت ختم ہوگئی،قابل ذکرہے کہ  نفتالی بینیٹ کو دو سال وزیر اعظم رہنا ہے اس کے بعد یش عتید پارٹی کے رہنما یائر لاپڈ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے بشرطیکہ موجودہ کابینہ مختلف اور بعض اوقات متضاد جماعتوں کے اتحاد کی  شکل میں قائم رہ سکے،تاہم  نتن یاہو کی 12 سالہ حکمرانی  کا اختتام نفتالی بینیٹ کے اقتدار میں آنے سے زیادہ اہم معلوم ہوتا ہے،درایں اثنا نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی کابینہ کا تختہ الٹ کر اقتدار میں واپس آجائیں گے، اس سب کے باوجود ، "نفتالی بینیٹ" کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں اور اگر کچھ خاص نہیں ہوتا ہے تو ، وہ دو سال تک صہیونی حکومت کے وزیر اعظم رہیں گے۔

مندرجہ ذیل میں 49 سالہ اس وزیر اعظم کا مختصرا تعارف کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

نفتالی بینیٹ 25 مارچ 1972 کوحیفا میں پیدا ہوئے ، ان کا کنبہ امریکہ سے مقبوضہ علاقوں میں ہجرت کر آیا تھا۔

انہوں نے کئی سال اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دیں اور پھر کاروباری دنیا میں داخل ہوئے اور معاشی سرگرمیوں میں مصروف رہے،وہ 2005 تک سیاست میں شامل نہیں تھے ، انہوں نے 2006 میں بنیامن نیتن یاہو کے توسط سے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور نیتن یاہو کے چیف آف الیکشن اسٹاف کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا ، 2009 میں  وہ مغربی کنارے صہیونی ٹاؤن کونسل کے سی ای او منتخب ہوئے،صیہونی حکومت کے سیاسی خلا میں ان کی انتہائی سنجیدہ موجودگی 2013 میں دائیں بازو کی اور انتہا پسند جماعت "یہودی ہاؤس" کے رہنما کی حیثیت سے ان کے انتخاب کی طرف پلٹتی ہے،اس سال اس پارٹی نے کنسیٹ کے انتخابات میں اپنی تاریخ کا بہترین نتیجہ حاصل کرتے ہوئے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی  اورنیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوئی جس کے بعد نفتالی بینیٹ کابینہ میں داخلہ ہوئے اور 2015 تک وزیر اقتصادیات رہے ، اس کے بعد وہ چار سال تک وزیر تعلیم رہے  اور سن 2019 سے 2020 تک وہ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ رہے۔

ستمبر 2019 میں  نفتالی بینیٹ نے دائیں بازو کایامینا سیاسی اتحاد تشکیل دیا اور اس سال کےکنسیٹ انتخابات میں انھوں نے سات نشستیں حاصل کیں۔

قابل ذکر ہے کہ نفتالی بینیٹ یہودی مذہب کی دیگر شاخوں سے زیادہ انتہا پسند نظریات رکھنے والے آرتھوڈوکس یہودیت کے دائیں بازو اور پیروکار ہیں، اپنے پورے سیاسی کیریئر میں وہ ایسے گروہوں اور پارٹیوں میں موجود تھے جو دائیں بازو کے گروپ سمجھے جاتے ہیں، لیکوڈ پارٹی ، یہودی ہاؤس پارٹی ، یامینا اتحاد میں موجودگی ، جو انتہا پسند صہیونی اور فلسطین مخالف نظریات پر مبنی ہیں ، بینیٹ بینیٹ کی سیاسی سوچ کی نمائندگی کرتے ہیں،بینیٹ کی سربراہی میں سرگرم یامینا سیاسی اتحاد کے آئین میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک "یہودی ریاست" ہے اور کسی بھی فلسطینی ریاست کو تشکیل دینے کا حق نہیں ہے نیز فلسطینیوں کو باہر نکالنے اور یہودی ورثے کو فروغ دینا ہوگا،اس سیاسی نظریہ کے مطابق فلسطینیوں کو کوئی حق نہیں ہے اور انہیں صرف اسرائیلی شہریت قبول کرنی چاہئے ، مغربی کنارے اور دریائے اردن پر مکمل قبضہ کرنا چاہئے اور اس ساری زمین پر اسرائیلی خودمختاری کا استعمال ہونا چاہئے۔

یامینا کی اتحادی جماعت کا عقیدہ ہے کہ یہودیوں کی نقل مکانی کو دوسرے ممالک سے لے کر فلسطین منتقل کرنے کو بڑھانا اور اس میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا،نفتالی بینیٹ نے ایرانی جوہری معاملے کے حوالے سے "بنیامین نیتن یاہو" کے وہی الفاظ دہرائے ہیں۔

گذشتہ رات کنسیٹ سے اپنے خطاب میں انہوں نے ایران کے خلاف بیان بازی کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام ، جو "فیصلہ کن نقطہ کے قریب ہے" ، ان کی کابینہ کا اصل چیلنج ہوگا۔

انہوں نے یہ دعوی کیا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کرنا غلط ہے اور اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے گذشتہ سال یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیل کو "آکٹپس کے نظریے" کی طرف لوٹنا چاہئے جس نے دو سال قبل اس کی تجویز پیش کی تھی اورہمیں تہران کے "پراکسی گروہوں" سے لڑنے کے بجائے براہ راست ایران کو نشانہ بنانا چاہئے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .