۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
2

حوزہ/ ایران میں مقیم یہودی برادری (کلیمین) کے مذہبی رہنما نے کہا:صیہونیت پر سب سے پہلے اعتراض اور اشکال یہودیوں نے ہی کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ربی یونس حمامی لالہ زار نے اسلامک کلچر اینڈ تھاٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مذہبی رہنماؤں کی موجود گی میں غزہ کے مسئلے پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ تمام مذاہب میں توحید اور وحدانیت کے بعد انسان کی عزت و کرامت کا مسئلہ پیش کیا گیا ہے، اس مسئلے کے مطابق کوئی شخص اپنے آپ کو دوسرے سے برتر نہیں سمجھ سکتا، تمام انسان حضرت آدم علیہ السلام کی نسل سے ہیں، یہی وجہ ہے جو کہا جاتا ہے کہ جس انسان نے کسی انسان کو بچایا گویا اس نے پوری دنیا کے لوگوں کو بچایا، اور اس کے برعکس ، یعنی اگر کوئی انسان کسی انسان کا قتل کرتا ہے تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کیا ۔

انہوں نے مزید کہا: افسوس کا مقام ہے کہ آج کی دنیا میں میڈیا کا غلط استعمال کر کے ی استعمار اپنے نظریات کو دنیا میں پھیلا رہے ہیں، غزہ میں آج سات مہینوں سے بڑے پیمانے پر قتل و غارت جاری ہے، جب کہ اخلاقیات اور تمام مذہبی اور بین الاقوامی قوانین ہسپتالوں، اسکولوں اور شہری مراکز کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتے، پھر بھی غزہ میں ان مراکز کو ہر روز نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حمامی لالہ زار نے مزید کہا:پچھلے 100 سالوں کے دوران، صیہونیت نے سیاسی حربوں کو کو استعمال کرکے طاقت حاصل کی اور وہ خود کو یہودیوں کے نمائندے کے طور پر دنیا میں متعارف کروانا چاہتی ہے، جب کہ صیہونیت کی پہلی مخالفت یہودیوں کی طرف سے ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .