۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
1

حوزہ/ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جمعرات کی صبح ان تمام رکاوٹوں کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جو غزہ میں ہنگامی امداد بھیجنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے جمعرات کی صبح ان تمام رکاوٹوں کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جو غزہ میں ہنگامی امداد بھیجنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نےکہا:انسانیت کی خاطر غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: ہم غزہ میں فوری امداد کی فراہمی میں حائل بننے والی چیزوں کو فوری برطرف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب یونیسیف کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ 6 لاکھ بچے رفح میں پناہ کی تلاش میں ہیں، جن میں سے کچھ متعدد بار بے گھر ہو چکے ہیں، تھکے ہوئے، زخمی، بیمار اور بھوکے ہیں۔

قبل ازیں اقوام متحدہ میں انسانی ہمدردی کے رابطہ " مارٹن گریفتھس " نے بدھ کی صبح کہا تھا کہ غزہ میں جنگ ایک اور نازک مرحلے پر پہنچ گئی ہے، رفح کراسنگ کو بند کرنے کی وجہ سے ایندھن کو غزہ کی پٹی میں داخل نہیں پہنچایا جا سکتا اور امدادی فورسز کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے۔

غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح میں تقریباً 15 لاکھ فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں، اگر اس علاقے میں اسرائیلی آپریشن شروع ہوتا ہے تو فلسطینی پناہ گزینوں کے پاس جانے کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .