۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امیر سعید ایروانی

حوزہ/ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانا، فلسطینی عوام کے ساتھ کی جانے والی تاریخی نا انصافیوں کا جائزہ لینے کی راہ میں پہلا قدم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بین الاقوامی ادارے میں فلسطین کی مکمل رکنیت ان تاریخی نا انصافیوں کا جائزہ لینے کی راہ میں پہلا قدم ہے جو فلسطینی عوام کے ساتھ کی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے، فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانا، فلسطینی عوام کے ساتھ کی جانے والی تاریخی نا انصافیوں کا جائزہ لینے کی راہ میں پہلا قدم ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے پاس ہونے والی قرار داد میں بجا طور پر کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور چار کے مطابق ، فلسطین میں اس ادارے کی مکمل رکنیت کی ضروری شرائط موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنرل اسمبلی کے آج کے فیصلے کو بجا سمجھتا ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کا یہ فیصلہ ایک چھوٹا لیکن فلسطینی عوام کے تیئں عالمی برادری کےعہدوپیمان پر عمل درآمد اور فلسطین کے بعض ذاتی حقوق کے احیا کے حوالے سے حیاتی اقدام ہے۔

انھوں ںے کہا کہ فلسطین نے امن وآشتی نیز اقوام متحدہ کے منشور میں درج فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے اپنی توانائیاں ثابت کردی ہیں بنابریں وہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کا حقدار ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ فلسطین کے برخلاف اسرائيلی حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور اس کی قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور اس ادارے کی رکنیت کے لئے نا اہل ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسرائيلی حکومت نے عالمی عدالت انصاف کے لازم الاجرا احکام کی خلاف ورزی کی ہے اور غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام، ان کی نسل کشی نیز جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ کے ناصر اور شفا اسپتالوں میں ملنے والی اجتماعی قبریں انسانیت کے خلاف اسرائيلی حکومت کے جرائم کی دلخراش تصویر پیش کرتی ہیں ۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ صیہونی حکومت کے یہ اقدامات اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں اور سبھی بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا ہے کہ آج جنرل اسمبلی سے پاس ہونے والی اس قرار داد کے ذریعے سلامتی کونسل کو واضح پیغام دیا جارہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کی مکمل رکنیت کے حوالے سے اپنے گزشتہ موقف پر نظرثانی کرے گی۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے آخر میں کہا کہ ہم جنرل اسمبلی کی اس قرار داد کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہمارا دل غزہ اور رفح کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے جن کے خلاف اسرائيلی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غزہ میں پائیداری جنگ بندی کی حمایت میں ثابت قدم ہے اور اس کو فوری ضرورت سمجھتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ آخر میں ہم یہ نوٹ کرانا چاہتے ہیں کہ ہم اس قرار داد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور فلسطین سے متعلق مسائل میں اپنے دیرینہ اور اصولی موقف نیز اسرائيلی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہ کرنے کے فیصلے پر بدستور باقی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .