۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غزہ

حوزہ/ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو میں یہ پور صدی بھی لگ سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج غزہ میں جنگ کے 209 دن بعد اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس خطے میں غربت کی شرح جو کہ جنگ سے پہلے 38 فیصد تھی اب وہ بڑھ کر 60 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اس رپورٹ میں غزہ میں وسیع پیمانے پر تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس علاقے کی تعمیر نو پر کم از کم 40 سے 50 بلین ڈالر لاگت آئے گی اور اگر تعمیر نو کا عمل ماضی کی دیگر جنگوں کی طرح جاری رہا تو اس کی مکمل تعمیر نو میں کم از کم 80 سال لگیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً سات ماہ تک اسرائیل کی مسلسل بمباری سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور کئی بلند و بالا کنکریٹ عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ اچیم اسٹینر نے کہا کہ اس عظیم تباہی و بربادی نے غزہ کو "چاند کی سطح جیسا" بنا دیا ہے،نیز فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ میں تقریباً 80 ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے علاقائی دفتر نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا : اگر تعمیراتی کام گزشتہ جنگ کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ تیزی سے ہوا تو اس علاقے کی تعمیر نو کا کام 2040 تک مکمل ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ آچم اسٹینر نے کہا: لا تعداد لوگوں کا جان گنوانا، بڑے پیمانے پر تباہی اور اتنے مختصر عرصے میں غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ایک سنگین بحران کا باعث بنا ہے جس سے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .