۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
امریکی وزیر خارجہ

حوزہ/ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر آج مقبوضہ علاقہ پہنچے ہیں، اس سے قبل وہ سعودی عرب اور اردن کا دورہ کر چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غاصب اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویوگ سے ملاقات میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صہیونیوں کی رہائی اور گھروں کو جلد واپسی کا یقین دلاتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

غاصب صہیونی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی قیدی بحفاظت حماس کی قید سے آزاد ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہے جو اس دو طرفہ جنگ کی وجہ سے مصائب کا شکار ہیں اور بے گھر ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے دورے کے دوران غاصب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے اور عرب ممالک کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر سب سے پہلے سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے 4 عرب ممالک کے ہم منصبوں سے نیز ملاقات کی تھی۔

سعودی عرب کے بعد امریکی وزیر خارجہ اردن گئے تھے اور اب مقبوضہ علاقہ پہنچے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکہ نے ایک بار پھر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس پر جنگ بندی کا معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے جس کے لئے حماس کی قیادت قاہرہ میں موجود ہے۔

واضح رہے امریکہ کی شیطنت یا انسان دوستی ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا، امریکی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران، غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجے گئے امدادی سامان کی غزہ میں زیادہ سے زیادہ ترسیل پر زور دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .