۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ڈاکٹر صابر ابو مریم انٹرویو

حوزہ/ فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا: فلسطینیوں کی حمایت سے متعلق کمپین سے پورے پاکستان میں لوگوں کو غزہ کی صورت حال سے باخبر کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں "واپسی عنقریب ہے" کے عنوان سے پوسٹر اور آرٹ کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی فنکاروں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہنرمندوں نے شرکت کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے خبر نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس طرح کی کمپین سے پورے پاکستان میں لوگوں کو غزہ کی صورت حال سے باخبر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: مسئلہ فلسطین پر عالمی رائے عامہ کا ضمیر بیدار ہے اور ہم مختلف ملکوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں عوامی تحریکوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور امریکی اعلی تعلیمی اداروں تک میں طلباء و اساتذہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس نمائش میں فلسطینیوں کی حمایت سے متعلق پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ سو سے زائد طلبا اور فنکاروں سمیت پاکستان کی مختلف شخصیات منجملہ سابق وزیر ثقافت، فلسطین کے سفارت خانے کے سیکریٹری اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .