۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی جانب سے تیسرا سالانہ اجلاس کا انعقاد

حوزہ/ امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی مجلسِ عمومی کا سالانہ اجلاس مسجد امام زین العابدین (ع) محرابپور پاکستان میں منعقد ہوا، جس میں برادر محترم امجد علی عابدی کو ادارۂ ہذا کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محراب پور پاکستان کی مجلسِ عمومی کا سالانہ اجلاس 27 اپریل 2024ء کو مسجد امام زین العابدین علیہ السلام محرابپور میں منعقد کیا گیا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن اور حدیث کساء سے ہوا، جس کی سعادت مولانا محمد اسلم صادقی نے حاصل کی اور مرکزی صدر برادر مہتاب علی شیخ نے خطبہ استقبالیہ دیا۔

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی جانب سے تیسرا سالانہ اجلاس کا انعقاد

پروگرام میں ادارے کی مرکزی کابینہ کو حسن کارکردگی شیلڈ سے نوازا گیا۔

اجلاس میں اکثریت رائے سے برادر امجد حسین عابدی صاحب کو نئے سال کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔ حجت الاسلام و المسلمین قبلہ مولانا امداد حسین شجاعی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا، بعد از آں نو منتخب مرکزی صدر نے اپنی مرکزی کابینہ کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا۔

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی جانب سے تیسرا سالانہ اجلاس کا انعقاد

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی جانب سے تیسرا سالانہ اجلاس کا انعقاد

اس سے قبل جنرل سیکریٹری برادر نوید علی شیخ نے ادارے کی ایک سال 24-2023 کارکردگی رپورٹ پیش کی اور سابقہ مرکزی صدر برادر مہتاب علی شیخ نے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

نو منتخب صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً اس دور میں دینی اداروں میں کام کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ میری نظر میں یہ اک بڑی سعادت اور خدائی عطا ہے۔ اب جب خدا کے فضل و کرم سے میں اس ادارے کا صدر منتخب کیا گیا ہوں تو اس زمہ داری کو نبھانے کے لئے بھی میں خداوند متعال کی بارگاہ میں توفیق کے حصول کے لئے دعا گو ہوں۔ اس کے علاؤہ اس اہم زمہ داری کے انجام دہی کے لئے علماء کرام، طلباء عظام، کارکنان اور مؤمنین کرام سے تعاون کا بھی متمنی ہوں۔

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی جانب سے تیسرا سالانہ اجلاس کا انعقاد

نو منتخب صدر نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جن امیدوں کے تحت آپ نے مجھے ادارے کا صدر منتخب کیا ہے میں اپنی پوری استطاعت اور توانائی ان کے انجام دہی میں صرف کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا اور ادارے کے دستور العمل اور اغراض و مقاصد کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھوں گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mehtab Ali shaikh SC 15:56 - 2024/04/30
    0 0
    JazakAllah sir