۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ادارہ سیاسیات کے مدیر کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات / مختلف اہم امور پر گفتگو

حوزہ / اسلام آباد میں ادارہ سیاسیات کے مدیر مولانا محمد ثقلین واحدی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد میں ادارہ سیاسیات کے مدیر مولانا محمد ثقلین واحدی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورتحال اور میڈیا کے کردار پر مفصل بات چیت ہوئی۔

ادارہ سیاسیات کے مدیر نے قائد محترم کو ادارے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ جس پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ان کے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ "آج کے اس کٹھن دور میں میڈیا ورک انتہائی اہمیت کا حامل ہے"۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ جس پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورے سے پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی روابط کو فروغ ملے گا۔

آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے قومی، سیاسی و اجتماعی مسائل پر مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے اہم امور کی طرف راہنمائی بھی فرمائی۔

ادارہ سیاسیات کے مدیر کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات/ مختلف اہم امور پر گفتگو

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .