۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
قائد ملت جعفریہ اور علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات / اہم سیاسی و مذہبی مسائل پر تبادلہ خیال

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں حالیہ انتخابات، سیاسی و مذہبی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر قائد محترم نے رہنمائی فرمائی۔

قائد محترم نے ملک بھر میں سیاسی و مذہبی سطح پر جدوجہد کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے تگ و دو میں مزید اضافے کی بھی ہدایت فرمائی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی تشکیل دیا-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .