۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماؤں کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات اور گفتگو

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماؤں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں جناب پیر سید صفدر گیلانی، جناب مفتی گلزار احمد نعیمی اور علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملک میں موجودہ ملی و مذہبی، ہم آہنگی کے مسائل کے علاوہ ملی یکجہتی کونسل کو مزید مضبوط کرنے اور بین المسالک وحدت کی فضا کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ قائد محترم نے مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .