۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ عارف حسین واحدی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں بیروت میں شہید ہونے والے شہداء گرانقدر خصوصا مظلوموں کے حامی سید المقاومہ کی دردناک شہادت پر تعزیت پیش کی اور شہداء گرامی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

علاوہ ازیں دیگر ملی، مذہبی و تنظیمی صورتحال پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی اور مختلف امور پر قائد محترم نےراہنمائی فرمائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .