۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے لیاقت بلوچ صاحب کی سربراہی میں پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی وفد کا حصہ تھے۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ / سید مقاومت اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت

وفد نے اپنے دورے کے دوران ایرانی سفیر محترم رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اورلبنان میں سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ علامہ عارف حسین واحدی نے وہاں موجود تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ / سید مقاومت اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .