حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے سفارتِ جمہوری اسلامی ایران، اسلام آباد میں سفیرِ محترم جناب محمد رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق وفد میں کونسل کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ، کونسل کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور جماعت اسلامی کے جناب میاں محمد اسلم اور دیگر احباب شامل تھے۔

شہید رجائی پورٹ بندر عباس سانحے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، حکومتِ جمہوری اسلامی، ایرانی عوام خاص کر شہداء کے لواحقین کو تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ شہداء گرامی قدر کی بلندی درجات اور مجروحین کی جلد شفایابی کے لئے دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی سفیرِ محترم کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور خاص کر ایران امریکا مذاکرات اور پاک ایران دوستی جیسے موضوعات پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی۔









آپ کا تبصرہ