حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل کی موجودہ فعالیت، تنظیمی امور، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال اور مؤثر انداز میں چلانے کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال میں مذہبی ہم آہنگی، اتحادِ امت کی ضرورت پر بھی تاکید کی گئی۔









آپ کا تبصرہ