۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کا اپنا 24 جولائی کا نظر ثانی والا فیصلہ ملک میں تمام مسالک اور طبقات کے شدید احتجاج پر تبدیل اور اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے شق نمبر 42 اور دیگر متنازع شقوں کو حذف کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس پر اپنا 24 جولائی کا نظر ثانی والا فیصلہ ملک میں تمام مسالک اور طبقات کے شدید احتجاج پر تبدیل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس بڑی کامیابی پر تمام مسالک کے علماء کرام، مشائخ عظام اور عاشقان حضور اکرم ص خاص کر ملی یکجہتی کونسل کے صدر محترم جناب صاحبزادہ ابولخیر زبیر اور کونسل کی ساری جماعتوں اور راہنماؤں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے،علماء کرام،مشائخ عظام کو توجہ سے سن کر 22 اگست کو صائب فیصلہ کرنے پر سراہتے ہیں۔

تمام علماء کرام ایک نکتے پر متحد ہو جائیں تو وحدت امت میں وہ طاقت ہے کہ امت کی تقدیر بدل سکتی ہے

یاد رہے چوبیس جولائی کو اس متنازع فیصلے کے بعد حجت الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے مسلسل رابطے، محنت اور جدوجہد کی۔ 26 جولائی کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر میں مرکزی راہنماؤں کی میٹنگ میں شرکت کی تشیع کا موقف پیش کیا۔

تمام علماء کرام ایک نکتے پر متحد ہو جائیں تو وحدت امت میں وہ طاقت ہے کہ امت کی تقدیر بدل سکتی ہے

8 اگست کو اسلامی نظریاتی کونسل کے اسی ون پوائنٹ ایجنڈے پر اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں علامہ عارف حسین واحدی نے چیئرمین صاحب کی دعوت پر مبصر کے طور پر خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور چیف جسٹس پاکستان کو لیٹر لکھ کر تحفظات دور کرنے کا کہا گیا، اس دوران وہ مسلسل قائد ملت جعفریہ کے حضور حاضر ہو کر ان سے راہنمائی لیتے رہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے چورہ شریف کی درگاہ پر منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کر کے اس فیصلے پر میں اپنا مدلل موقف پیش کیا۔ اس کانفرنس میں علاقے کے تمام مسالک کے علماء کرام اور مشائخ عظام خاص کر تمام درگاہوں کے گدی نشین شریک ہوئے۔ گذشتہ ہفتے اٹک میں بہت بڑی علماء مشائخ کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اس فیصلے کو فوری تبدیل کریں۔

تمام علماء کرام ایک نکتے پر متحد ہو جائیں تو وحدت امت میں وہ طاقت ہے کہ امت کی تقدیر بدل سکتی ہے

انہوں نے مزید کہا: ہم اللہ تعالی کی ذات اقدس کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ اس ذات نے امت کو سرخرو فرمایا۔ یہ مہم اور کامیابی سے یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ جب پوری قوم خاص کر تمام مسالک کے علمائے کرام ایک نکتے پر متحد ہو جائیں تو وحدت امت میں وہ طاقت ہے کہ امت کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

تمام علماء کرام ایک نکتے پر متحد ہو جائیں تو وحدت امت میں وہ طاقت ہے کہ امت کی تقدیر بدل سکتی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .