حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف صاحب کی زیر صدارت قومی علماء مشائخ کونسل پاکستان کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی تمام مسالک کے بزرگ علماء سے مل کر اتحاد امت کے حوالے سے بنیادی کردار کا ذکر کرتے ہوئے امت واحدہ کے قرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس اہم نشست میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر، سابق مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سمیت وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم علامہ محمد افضل حیدری اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور وزیر اعلی KPK کے سابق مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی علامہ محمد رمضان توقیر کے علاوہ پورے ملک سے ہر مسلک کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور خطابات کئے ایجنڈےپر مشاورت کے بعد اہم فیصلےکئےگئے۔آخر میں اعلامیہ جاری ہوا۔











آپ کا تبصرہ