منگل 1 جولائی 2025 - 21:25
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے سینیئر مدرس علامہ علی نقی نقوی انتقال کر گئے

حوزہ/حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے سینیئر مدرس اور علامہ سید صفدر حسین نجفی کے بڑے بیٹے علامہ علی نقی نقوی انتقال کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے سینیئر مدرس اور علامہ سید صفدر حسین نجفی کے فرزند علامہ علی نقی نقوی انتقال کر گئے ہیں۔

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے سینیئر مدرس حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی نقی نقوی انتقال کر گئے ہیں مرحوم جامعہ المنتظر کے سابق پرنسپل محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کے بڑے فرزند تھے، وہ طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں کل ( بروز بدھ ) نمازِ ظہرین کے بعد ایک بجے ادا کی جائے گی۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور پرنسپل جامعہ المنتظر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی اور دیگر علماء اور طلاب نے علامہ علی نقی نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

حافظ ریاض نجفی کا کہنا تھا مرحوم علامہ علی نقی نقوی بلند پایہ مدرس تھے، جنہوں نے اپنی زندگی درس و تدریس میں گزاری؛ قدیم درس گاہ اور اس کے طلباء ایک عظیم محنتی استاد سے محروم ہو گئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha