بدھ 2 جولائی 2025 - 19:56
مغلپورہ لاہور میں عشرۂ مجالسِ طفلانِ مسلم کی چھٹی مجلسِ عزاء عقیدت و احترام سے منعقد

حوزہ/ ہر سال کی طرح امسال بھی "عشرۂ مجالسِ طفلانِ مسلم" کی چھٹی مجلسِ عزاء 6 محرم کو امام بارگاہ مغلپورہ، لاہور (پاکستان) میں فاطمیہ قرآن سینٹر کے زیرِ اہتمام نہایت عقیدت، نظم و ضبط اور روحانی فضا میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی "عشرۂ مجالسِ طفلانِ مسلم" کی چھٹی مجلسِ عزاء 6 محرم کو امام بارگاہ مغلپورہ، لاہور (پاکستان) میں فاطمیہ قرآن سینٹر کے زیرِ اہتمام نہایت عقیدت، نظم و ضبط اور روحانی فضا میں منعقد ہوئی۔ مجلسِ عزاء کا آغاز زیارتِ عاشوراء کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد حدیثِ کساء کی قرأت سے مجلس کو معطر کیا گیا۔

مجلس سے قبل پچھلے سال کی سورت سورۃ الماعون کو دہرایا گیا، جبکہ اس سال بچوں کو سورۃ النصر سکھائی گئی۔ دورانِ مجلس ایک دلچسپ تعلیمی سرگرمی بھی کروائی گئی، جس میں بچوں نے تصویری اشاروں سے سورتوں کے نام پہچانے (Guess the Surah) اور اپنے اسباق کو دہرایا۔ بچوں نے بڑی دلچسپی سے "کربلا کی کہانی" پر مبنی ویڈیو دیکھی، جو LED اسکرین پر پیش کی گئی۔

اس موقع پر محترمہ خانم رباب رضوی نے واقعۂ کربلا پر بصیرت افروز خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت قاسم ابنِ حسن علیہما السّلام کے مصائب کا تذکرہ نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا۔

اس موقع پر بچوں نے محبت و عقیدت کے ساتھ مرثیے اور نوحے پیش کیے، اور باقاعدہ ماتم داری بھی کی۔ آخر میں مجلس کا اختتام زیارت، دعائے امامِ زمانہؑ اور دیگر دعائیہ کلمات پر ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha