۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے منعقدہ عشق مصطفٰی کانفرنس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے منعقدہ عشق مصطفٰی کانفرنس میں شرکت کی اور شان رسالت، اتحاد امت اور سیرت طیبہ پر گفتگو کی۔

جب تک امت مسلمہ صیہونی ریاست کے مقابلے میں متحد نہیں ہوتی اس وقت تک اس کے مظالم جاری رہیں گے

انہوں نے عالمی سطح پر امت مصطفٰی کے موجودہ حالات پر گفتگو میں غزہ کی دردناک صورتحال کا تذکرہ کیا اور کہا: جب تک امت مسلمہ متحد نہیں ہوتی اور اسلامی ممالک کے حکمران دینی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس میں متحد ہو کر ناجائز صیہونی ریاست کے مقابلے میں سٹینڈ نہیں لیتے اس وقت تک یہ مظالم جاری رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ کانفرنس ملی یکجہتی کونسل کے صدر محترم صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت اور مجلس وحدت المسلمین کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔

جب تک امت مسلمہ صیہونی ریاست کے مقابلے میں متحد نہیں ہوتی اس وقت تک اس کے مظالم جاری رہیں گے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .