۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان

حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے نمازِ جمعہ کے بعد حمایت مظلومین جہاں بلخصوص فلسطین و لبنان اور پارا چنار کے مؤمنین کی حمایت میں مرکزی جامع مسجد سکردو سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے نمازِ جمعہ کے بعد حمایت مظلومین جہاں بلخصوص فلسطین و لبنان اور پارا چنار کے مؤمنین کی حمایت میں مرکزی جامع مسجد سکردو سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں ہزاروں مؤمنین نے شرکت کی۔

بلتستان میں عالمی مظلوموں بالخصوص فلسطین و لبنان اور پارا چنار کے مؤمنین کی حمایت میں عظیم الشان ریلی

بلتستان میں عالمی مظلوموں بالخصوص فلسطین و لبنان اور پارا چنار کے مؤمنین کی حمایت میں عظیم الشان ریلی

یادگار شہداء پر علماء اور مقررین نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و ستم اور مسلمان حکمرانوں کی خاموشی کی بھر پور انداز میں مذمت کی۔

مقررین نے پارا چنار میں شیعہ مؤمنین پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں سمیت ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی نیز بھرپور مذمت کی۔

بلتستان میں عالمی مظلوموں بالخصوص فلسطین و لبنان اور پارا چنار کے مؤمنین کی حمایت میں عظیم الشان ریلی

مقررین نے کہا کہ پاکستان کو ایک ایٹمی ملک ہونے کے ناطے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل اور امریکہ کے ناروا کردار کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے تھی، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستانی ریاستی ادارے مسئلہ فلسطین پر بھی خاموش اور پارہ چنار میں تکفیری دہشت گردی کے مقابلے میں بھی خاموش نظر آتے ہیں۔

بلتستان میں عالمی مظلوموں بالخصوص فلسطین و لبنان اور پارا چنار کے مؤمنین کی حمایت میں عظیم الشان ریلی

مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کو بنانے میں تشیع کا کردار رہا ہے، اگر پاکستان میں تشیع محفوظ نہیں تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں 11دنوں سے حملے جاری ہیں، کہاں ہے فوج؟ کہاں ہے ایف سی؟کیوں تماشا دیکھ رہے ہو؟

بلتستان میں عالمی مظلوموں بالخصوص فلسطین و لبنان اور پارا چنار کے مؤمنین کی حمایت میں عظیم الشان ریلی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .