۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان رانی پور ہونٹ کے زیر اہتمام جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے رانی پور سٹی میں وحدت علمی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان رانی پور ہونٹ کے زیر اہتمام جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے رانی پور سٹی میں وحدت علمی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ وحدت سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر علامہ صفدر علی ملاح، علامہ حیدر علی عامر و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر وحدت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے محاذ پر حماس کے مجاہدوں نے اور غزہ کے بہادر اور صابر عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ انسانی میں کم نظیر ہیں، آج حزب اللہ لبنان مظلوم فلسطین کے شانہ بشانہ اسرائیل غاصب سے لڑ رہی ہے۔ انصار اللہ یمن نے بھی فلسطین کے مظلوموں کا بھرپور ساتھ دیا ہے، آج امت مسلمہ کو مل کر ان مجاہدوں کی ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی اس جنگ میں ہم بے طرف نہیں ہیں، ہم اہل حق کے ساتھ ہیں۔ امت مسلمہ کو تماشائی بننے کے بجائے اہل حق کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وحدت قرآن کریم کا حکم ہے، جبکہ تفرقہ قرآن کریم کی نظر میں حرام اور گناہ ہے، علمائے کرام اور قوم کے مختلف طبقات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وحدت اور اخوت کے پیغام کو عام کریں اور تفرقہ و انتشار کے سوداگروں کو بے نقاب کریں جو بھائی کو بھائی سے لڑاتا ہے وہ دشمن کا آلہ کار تو ہو سکتا ہے، لیکن امت مسلمہ کا وفادار ہرگز نہیں ہو سکتا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ صفدر علی ملاح نے کہا کہ حضور سید الانبیاء ﷺ کی ذاتِ گرامی امت مسلمہ کے درمیان نکتہء اتحاد ہے اور شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .