۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
1

حوزہ/ لبنان کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں واقع حارہ حریک کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں واقع حارہ حریک کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے اس حملے میں 6 عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں، اور 10 بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ الجزیرہ نے خبر دی کہ حملہ حزب‌الله کے مرکزی ہیڈکوارٹر اور کمانڈ سنٹر کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔

امریکی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کا مقصد حزب‌الله کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله کو نشانہ بنانا تھا، لیکن بعد کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ سید حسن نصرالله محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، اس حملے میں 2 افراد شہید اور 76 زخمی ہو چکے ہیں، تا ہم 400 افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .