۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ کنبوں کے افراد، لبنانی مظلوم عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ، بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

مذمتی بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حالیہ دنوں میں اسرائیل اپنی ذلت آمیز شکست فاش کے خوف سے حواس باختہ سا لگتا ہے۔اور اندھادھند ظلم و بربریت کا ننگا ناچ ناچ رہا ہے۔بے قصور،مظلوم انسانوں کا بے دریغ قتل وخون ریزی کررہا ہے۔مگر شاید وہ اپنے پاگل پن میں یہ حقیقت بھول رہا ہے کہ :

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے

خون پھر خون ہے گرتا ہے تو جم جاتا ہے

انتہائی دکھ کی بات ہے کہ لبنان میں حالیہ اسرائیل کی بمباری کے نتیجہ میں متعدد افراد کی شہادت کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ لبنان کے چار جید علمائے کرام نے بھی جام شہادت نوش کیا ہےجو امت مسلمہ کے لئے ناقابل برداشت صدمہ ہے۔۔انا للہ وانا الیہ راجعون

ہم مجمع علماءوخطباء حیدر آباد کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ کنبوں کے افراد ، لبنانی مظلوم عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہیں۔

خداوند عالم جملہ شہداء کو جنت الفردوس میں بلند درجات عنائت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت و شفا عطا فرمائے۔آمین

ان مختصر الفاظ کے ساتھ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد کی جانب سےجملہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین و متعلقین ،لبنانی عوام اور حکومت،علماء،طلباء،مراجع کرام ،حجہ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ سربراہ حزب اللہ لبنان،رہبر معظم ،خاص کر حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت تعزیت و تسلیت ہیش کرتے ہیں ۔

سوگوار

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ

بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .