ہفتہ 28 ستمبر 2024 - 17:39
سید حسن نصراللہ کی شہادت پر حرم حضرت معصومہ (س) کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے گنبد پر نصب پرچم کو سیاہ رنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت کی خبر کے بعد حرم کے گنبد پر پرچم کو سیاہ رنگ میں تبدیل کیا گیا تاکہ اس عظیم شہادت پر غم کا اظہار کیا جا سکے۔

آج بعد نماز مغرب و عشاء حرم کے شبستان امام خمینی میں "لبیک یا خامنہ ای" کے عنوان سے اجتماع منعقد ہو گا جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha