۷ مهر ۱۴۰۳ |۲۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 28, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے لبنان کے حالیہ واقعات کے بارے میں ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے لبنان کے حالیہ واقعات کے بارے میں ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

لبنان کے نہتے عوام کے قتل عام نے جہاں ایک بار پھر صیہونی پاگل کتے کی درندگی کو سبھی کے لیے عیاں کر دیا ہے، وہیں اس سے غاصب حکومت کے حکمرانوں کی کوتاہ فکری اور احمقانہ سیاست بھی ثابت ہو گئي۔ صیہونی حکومت کو چلانے والے دہشت گرد گینگ نے غزہ میں ایک سال سے جاری اپنی مجرمانہ جنگ سے سبق حاصل نہیں کیا اور وہ یہ نہیں سمجھ سکا کہ عورتوں، بچوں اور عام شہریوں کا قتل عام، مزاحمت کے مضبوط ڈھانچے پر نہ تو اثر ڈال سکتا ہے اور نہ ہی اسے شکست دے سکتا ہے۔ اب صیہونی وہی احمقانہ پالیسی لبنان میں آزما رہے ہیں۔ صیہونی مجرموں کو جان لینا چاہیے کہ وہ اس سے کہیں حقیر ہیں کہ حزب اللہ لبنان کے مضبوط ڈھانچے کو کوئي اہم نقصان پہنچا سکیں۔ خطے کی سبھی مزاحمتی فورسز حزب اللہ کے ساتھ اور اس کی پشت پر ہیں۔ اس خطے کا مستقبل مزاحمتی فورسز اور ان میں سر فہرست سرافراز حزب اللہ رقم کرے گي۔ لبنان کے عوام بھولے نہیں ہیں کہ کبھی غاصب حکومت کے فوجی بیروت تک دندناتے پھرتے تھے، یہ حزب اللہ تھی جس نے ان کے پیروں کو کاٹ دیا اور لبنان کو عزیز اور سربلند بنا دیا ۔ آج بھی لبنان، اللہ کی مدد و نصرت سے جارح، خبیث اور روسیاہ دشمن کو پشیمان کر دے گا۔ سبھی مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اپنے وسائل کے ساتھ لبنان کے عوام اور سربلند حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور غاصب، ظالم اور خبیث حکومت کا مقابلہ کرنے میں اس کی مدد کریں۔

والسلام علی عباد اللہ الصالحین

سید علی خامنہ ای

28 ستمبر 2024

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .