۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حزب اللہ لبنان

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے منگل کی صبح کہا کہ پیر کے دن مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے 13 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے منگل کی صبح کہا کہ پیر کے دن مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کی فوج کے 13 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے نقشہ شائع کرتے ہوئے مزید کہا کہ آخری کارروائی مقامی وقت کے مطابق شام 8:20 پر فلک 1 میزائل کے ذریعے رامیم بیس کے قریب صہیونی فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ نے کہا کہ قابض فوجی اڈوں اور فوجیوں کے خلاف حملے فلسطین کی حمایت اور غزہ کے خلاف صہیونی جرائم کو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب "المنار" ٹی وی چینل نے منگل کی صبح جنوبی لبنان کے علاقوں پر صہیونی فوج کے پے در پے جارحانہ حملوں کی اطلاع دی۔

مزاحمتی تحریک حماس کے فوجیوں کی جانب سے " طوفان الاقصیٰ " آپریشن کے بعد سے قابض صہیونی فوج غزہ کی پٹی کے علاوہ لبنان کے جنوبی علاقوں پر توپ خانے اور فضائی حملے کر رہے ہیں۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، حزب اللہ نے ہمیشہ اس بات پر تاکید کی ہے کہ یہ حملے غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں کیے گئے ہیں اور جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہے گی یہ حملے اسی شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونیوں کو 13 بار نشانہ بنایا: حزب اللہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .