۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید حسن نصرالله

حوزہ/ مجلسِ علمائے ہند شعبۂ قم نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے ہند کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

باسم رب الشھداء
سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون
انا للہ وانا الیہ راجعون
سید مقاومت، بازوِ رہبر، ہزاروں مظلوموں کی آواز، مرد مجاہد، دشمنانِ اسلام کیلئے سب سے بڑا خطرہ سید حسن نصر اللہ اپنے آقا امام حسین علیہ السلام کی راہ پر گامزن شھداء سے ملحق ہوگئے۔

مجلسِ علمائے ہند شعبۂ قم اس عظیم سانحے پر وقت کے امام حضرت بقیہ اللہ اعظم، مقام معظم رہبری، مراجع تقلید، لبنان کی مجاہد عوام اور ان کے خاندان والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔

اس پیغام کے ساتھ ہم یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ دشمن خوش نہ ہو، لبنان کا ہر بچہ حسن نصر اللہ کی راہ پر گامزن ہے جو ان کے خون کا بدلہ لے گا اور دشمن کو بتائے گا کہ ہمارے رہنما کی شہادت سے ہم دل سرد نہیں ہونے والے، بلکہ اور جوش و خروش سے دشمن کا مقابلہ کر کے ہم انکو نیست و نابود کر دیں گے۔

سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون

مجلسِ علمائے ہند شعبۂ قم المقدسہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .