۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
لبنان شہید

حوزہ/ ہم مجمع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اسرائیل کے دست ِظلم و تعدی کو اپنی کڑی گرفت میں لے اور اس کو مظلوموں ،بے گناہوں کے قتل و خون سے باز رکھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ،ترجمان مجمع علماء و واعظین پوروانچل نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

مذمتی بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کہتے ہیں کہ جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔کچھ ایسی ہی صورت حال آجکل امریکہ و اسرائیل کی ہے جن کے ظلم و بربریت و جارحیت میں آئے دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے جو اس بات کا کھلا ہوا اشارہ ہے کہ ظالموں کے متعلق قرآن مجید کی پیشیگوئی سچ ثابت ہونے والی ہے کہ عنقریب بہت جلد ان ظالموں کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

لبنان میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں حوزہ علمیہ لبنان کے چار بڑے جید علمائے کرام

آیۃ اللہ شیخ عبد المنعم مہنا

حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ علی ابو ریّا

حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد صالح

حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ امین سعد

کی دردناک شہادت کی خبر سن کر دل و دماغ پر رنج و غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔لبنان میں اسرائلی جارحیت کے نتیجہ میں حوزہ علمیہ لبنان کے چار جید علمائے کرام کی دردناک شہادتیں امریکہ و اسرائیل کےناقابل معافی جرائم میںناگوار اضافےہیں ۔

ہم مجمع علماءوواعظین پوروانچل کی جانب سےجملہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے بلندی درجات کی دعاء کرتے ہیں ۔نیز شہداء کے تمام لواحقین و متعلقین ،جملہ علماء و مراجع کرام ،مومنین ذوی الاحترام ،لبنانی عوام اور حکومت،حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ سربراہ حزب اللہ لبنان، بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیِں اور اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا ءکرتے ہیں۔

ہم مجمع علماءوواعظین پوروانچل کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اسرائیل کے دست ِظلم و تعدی کو اپنی کڑی گرفت میں لے اور اس کو مظلوموں ،بے گناہوں کے قتل و خون سے باز رکھے۔

سوگوار

حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ

ترجمان مجمع علماء و واعظین پوروانچل

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .