مجمع علماء وواعظین پوروانچل
-
مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی ناقابل برداشت: مجمع علماء وواعظین پوروانچل
بی جے پی رکن اسمبلی بال مکند آچاریہ کی مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی +ویڈیو
حوزہ/ مجمع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے ہوا محل جے پور کے بی جے پی رکن اسمبلی بال مکندآچاریہ کی مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی ناقابل برداشت تصور کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔اور تمام مومنین جئے پور کے ساتھ اظہار یکجہتی و ہمدردی کیا جاتا ہے جنھوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مذہبی و قومی جذبات پر قابو رکھا اور امن و امان کی صورت بگڑ نے نہیں دی۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ حسینیت کی راہ کے راہرو تھے شہید ہو کر زندۂ جاوید ہوگئے: مجمع علماء و واعظین پوروانچل
حوزہ/ امریکہ و اسرائیل کے ظالم و جابر حکمران اگر یہ سمجھتے ہیں کہ حسن نصراللہ کو قتل کردینے سے وہ مرجائیں گے یا ان کا مشن ختم ہوجائے گا تو یہ ایسا ہی خیال خام ہے جو یزید ابن معاویہ نے قتل حسین ؑ کے متعلق سونچا تھا۔ یزید مع اپنے حکومت و اقتدار کل بھی مردہ تھا اور آج بھی مردہ ہے۔حسین ؑ مع اپنی شانِ امامت اور بہتر ساتھیوں کے کل بھی زندہ تھے اور آج بھی زندہ و پائندہ ہیں۔
-
مجمع علماء و واعظین پوروانچل:
لبنان میں اسرائلی جارحیت کے نتیجہ میں حوزہ علمیہ کے چار جید علمائے کرام کی دردناک شہادتیں امریکہ و اسرائیل کے ناقابل معافی جرائم میں ناگوار اضافے
حوزہ/ ہم مجمع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اسرائیل کے دست ِظلم و تعدی کو اپنی کڑی گرفت میں لے اور اس کو مظلوموں ،بے گناہوں کے قتل و خون سے باز رکھے۔
-
مولانا شیخ غلام الثقلین کی رحلت پر ترجمان مجمع علماء و واعظین پورو آنچل کا اظہارِ تعزیت
حوزہ/ نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ شیعیانِ حیدر کرار کی کثیر آبادی والے شہر عزاء جلال پور ضلع امبیڈکر نگر (اتر پردیش) ہندوستان کے معروف عالم باعمل، واعظ متعظ عالی جناب حاجی و زائر مولانا شیخ غلام الثقلین صاحب قبلہ ممتاز الافاضل، واعظ جلال پوری تقریباً 64؍سال کی عمر میں دار فانی سے عالم جاودانی کی جانب رحلت فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
-
مجمع علماء و واعظین پوروانچل؛
پاکستان کا پاراچنار ایکبار پھر شیعہ شہیدوں کے خون سے لالہ زار بن گیا
حوزہ/ مجمع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے حالیہ واقعہ پارا چنار کی سخت مذمت کی جا تی ہے اور حکومت پاکستان سے سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان کے ارباب حکومت و اقتدار پاکستان کے شیعوں کے جان،مال،عزت،آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کی روک تھام کریں۔
-
مجمع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے ایرانی موقف کی حمایت میں ارباب ایمان سے پرخلوص گزارش
حوزہ/ موجودہ پر آشوب دور اور جنگی حالات کے پیش نظر مجمع علماءوواعظین پوروانچل(ہندوستان ) کی جانب سے پر خلوص گزارش کی جاتی ہے کہ ہر مومن مرد اور ہر مومنہ عورت کو اپنا فریضہ ایمانی سمجھتے ہوئے کوشش کرنی چاہیئے کہ اسلامی جمھوری ایران کی سلامتی و سربلندی اور ترقی و کامیابی نیز زندگی کے ہر محاذ پر استقلال و استحکام کے لئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے توسل سے دعاء بھی کریں کیونکہ الدعاء سلاح المؤمن ۔دعاء مومن کا بہترین ہتھیار ہے۔
-
مرحوم آیت اللہ محمد امامی کاشانی ؒ ہمیشہ باقی رہنے والی بزرگ علمی وروحانی شخصیت ہیں، مولانا ابن حسن املوی
حوزہ/حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ ترجمان مجمع علماء و واعظین پورو آنچل ہندوستان نے اپنے ایک بیان میں آیت اللہ کاشانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
-
دردمندانہ اپیل:
علمائے کرام اور مومنین مولانا ڈاکٹرسید محمد شبیب حسینی شبیب کی رہائی کے لئے دعا فرمائیں: مجمع علماءوواعظین پوروانچل
حوزہ/ مجمع علماءوواعظین پوروانچل نے مولانا ڈاکٹر محمد شبیب حسینی کی رہائی کے لئے علمائے کرام اور مومنین سے دعا کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ حجۃ الاسلام مولانا قریب ڈھائی ماہ سے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں، تکلیفیں جھیل رہے ہیں،خدا گواہ ہے مولانا کی گرفتاری سے ہمارے قلوب مجروح اور مغموم و محزون ہیں۔
-
مجمع علماء و واعظین پوروانچل:
آیۃ اللہ شیخ محمد حسین نجفی کی رحلت دنیائے شیعیت کے لئے عظیم خسارہ
حوزہ/ مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ محمد حسین نجفی ساکن سرگودھا ،پاکستان مرتبۂ اجتہاد و مقام ِ مرجعیت پر فائز تھے۔ آپ کی سماجی و قومی خدمات میں مدرسہ سلطان المدار س الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی تاسیس سر فہرست ہے۔
-
مجمع علماء و واعظین پوروانچل کا صد سالہ انہدام جنت البقیع کے یوم احتجاج پر مذمتی بیان
حوزہ/ مولانا ابن حسن املوی نے کہا کہ صد سالہ انہدام جنت البقیع کے یوم احتجاج پر ہم سعودی حکمرانوں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ا ب اپنے ناپاک عزائم اور ظلم وستم کا سد ّ باب کرتے ہوئے اپنی کتاب ظلم کے تتمہ میں بقلم خود توبہ و استغفار تحریر کر دیجئے اور بصدق دل تعمیل بھی کیجئے۔ اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔ ’’بےشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے بےشک وہی بخشنے والا مہربان ہے‘‘۔
-
اسلام کو ایک اور بڑا زخم لگا؛آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی اعلی اللہ مقامہ کو مجمع علماء و واعظین پوروانچل کا خراج عقیدت
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی حوزہ علمیہ قم میں فقہ و اصول میں درس خارج کے استاد تھے۔اور بہت سی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔فقہ الصادق کے عنوان سے فقہ و اصول یعنی قانونی نظریہ پر اپنی انسایکلوپیڈک کتابوں سے آپ نے اسلامی مدرسہ کو مالال کردیا ۔
-
آہ! ایک روشن دماغ تھا نہ رہا؛
مولانا شیخ محمد عباس انصاری کے سانحہ ارتحال پر مجمع علماء و واعظین پوروانچل کا اظہار تعزیت
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ محمد عباس انصاری با صلاحیت،ذی استعداد،خوش اخلاق ،نیک کردار بابصیرت مذ ہبی و سیاسی مشہور و معروف شیعہ رہنما تھے ۔
-
عرب امارات سمیت سعودیہ عربیہ کی غیر اسلامی راہ و روش تشویشناک : مجمع علماء و واعظین پوروانچل
حوزہ/ وہابیت و بہائیت اور قادیانیت وغیرہ جیسے نام نہاد مذہبی فرقے اصلاً مذہبی نہیں ہیں بلکہ تفرقہ پیدا کرنے کی غرض سے صیہونی و سامراجی اسلام دشمن استعماری طاقتوں کی تشکیل کردہ محض سیاسی و اختلافی تنظیمیں ہیں مذہب کا صرف ٹائٹل ان پر چپکایا ہوا ہے۔
-
معاشرے میں ابھرتے ہوئے فتنۂ ارتداد کا انسداد وقت کی اہم ترین ضرورت: مجمع علماء وواعظین پوروانچل
حوزہ/ صاحبان بصارت و بصیرت کے نزدیک واقعہ سے زیادہ محر کات و عوامل پر غور و فکر کرنا زیادہ ضروری ہے۔پھوڑے پھنسی پر مرہم پٹّی اور دوائی لگانے کے ساتھ ساتھ بہتر ہے کہ خون کی جانچ ہو اور خون میں پائی جانے والی خرابی کا علاج شروع کیا جائے۔
-
’’عذرِ گناہ بد تر از گناہ‘‘: مجمع علماء وواعظین پوروانچل
حوزہ/ شکیل احمد نے معذرت و معافی مانگنے کے بجائے مکتب تشیع پر مزید حملہ کرنے کی جرأت کی ہے جو عذر گناہ بد تر از گناہ کے مترادف ہے۔
-
’’کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں ‘‘: مجمع علماء وواعظین پوروانچل
حوزہ/ تفرقہ پردازی ،فرقہ بندی،اشتعال انگیزی اور شر انگیزی وغیرہ کے ذریعے ملکی امن کو خاک میں ملا کر اقتدار حاصل کرنے کی جو روش قائم ہورہی ہے یا ہوگئی ہے یہ ملک و ملت کے لئے زہر ہلاہل ہے۔
-
مجمع علماء و واعظین پوروانچل:
افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ مساجد میں ہورہے مسلسل بم دھماکےحد درجہ تشویشناک و المناک
حوزہ/ افغانستان میں شیعہ مساجد میں مسلسل ہورہے بم دھماکے خاص کر مسجدوں ہی میں،جمعہ ہی کے روز ،نماز جمعہ ہی کے دوران حد درجہ تشویشناک ہیں اور عالمی حقوق انسانی کے اداروں اور تحقیق و تفتیش کی ایجنسیوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہیں اور کھلا ہوا چیلنج ہیں۔
-
وسیم مرتد اور اس کا ساتھ دینے والے سب قابل مذمت ہیں، مجمع علماء و واعظین پوروانچل
حوزہ/ ہم اترپردیش اور مرکز کی حکومتوں سے احتجاج اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد و مسلمات کی توہین کرنے والے،ملک کے اندر فتنہ و فساد برپا کرنے کی سازش کرنے والے،ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے وسیم ملعون کو جلد سے جلد گر فتار کرکے جیل میں بند کیا جائے۔
-
مجمع علماء وواعظین پوروانچل،ہندوستان کا ممبئی فلم انڈسٹری کے خلاف احتجاج اور مطالبہ :
عزاداری امام حسین (ع) کو بدنام کرنے کی سازشوں اور کاوشوں سے اجتناب کیا جائے
حوزہ/ ہم مجع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے ممبئی فلم انڈسٹری کے خلاف احتجاج اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کو بدنام کرنے کی سازشوں اور کاوشوں سے اجتناب کیا جائے ۔اورگ انے باجے کے ساتھ منورنجن (تفریح) کی شکل میں نوحہ خوانی’’ آجا میرے حسین ؑ‘‘ وغیرہ ایسی دل آزار و مضحکہ خیز منظر کشی و اداکاری سے بالکل پرہیز کریں۔