حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنے بڑے حملوں میں اس کی جوہری تنصیبات اور فوجی کمانڈروں اور متعدد شہری علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ شاہدین کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔تل ابیب نے ڈر کے مارے اپنے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ایران کے جوابی حملوں کی توقع ہے۔اسرائیل کا ڈرنا اور گھبرانا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ اس نے بہت بڑی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
آج جمعے کی صبح آنے والی خبروں کے مطابق ایران کے نیم فوجی دستے پاسداران انقلاب کے کمانڈر حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے کہا کہ کمانڈر حسین سلامی کی شہادت کا خدشہ ہے۔پاسداران انقلاب ایران کی سب سے طاقتور فوجی دستوں میں سے ایک ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ اہلکار کے ساتھ ساتھ دو جوہری سائنسدانوں کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔
مجمع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی جاتی ہے ۔ہم اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہولے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ آقائی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ ،ایرانی عوام اور حکومت بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔اور تمام مومنین سے شہداء ایران کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ کی درخواست کرتے ہیں ۔اور ظالم کے خلاف سخت سے سخت ردعمل کے اظہار کی امید کرتے ہیں۔ مولو علی علیہ السلام کا ارشاد ہے’’"ظالم نہ بنو اور مظلوم کی مدد کرو"۔
19:10 - 2025/06/13









آپ کا تبصرہ