حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج جمعہ کا دن ہے ایام غدیر چل رہے ہیں دعاؤں کی قبولیت کے اوقات ہیں، تمام مومنین، محبان اہلیت علیہم السلام سے گزارش ہے ملک عزیز ہندوستان اور جمہوری اسلامی ایران،رہبر معظم دام ظلہ، ملت شہید پرور اور تمام مظلوموں کی حفاظت اور کامیابی کے لئے دعا کریں شہداء کے بلندی درجات پسماندگان ومتعلقین کے لئے صبر وحوصلہ کی دعائیں فرمائیں، اللہ سبحانہ تبارک وتعالی اپنے حفظ وامان میں رکھے ملک وملت، عدل وانصاف اور انسانیت کے دشمنوں کو ذلیل وخوار نیست ونابود فرمائے آمین، اللھم عجل لولیک الفرج۔۔۔ امن یجب المضطر اذا دعاہ ویکشف السوء، اللھم العن اول ظالم ظلم حق محمد وآل محمد وآخر تابع لہ علی ذالک۔۔۔
حجت الاسلام والمسلمین مولانا شیخ شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں قلبی تاثرات کا اظہار کیا ہے کہ ظالم اسرائیل اپنی نابودی اور خاتمہ کی جانب بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے لگتا ہے اب اس کی زندگی کے بہت کم دن باقی رہ گئے ہیں۔صیہونی حکومت کی گھناؤنی جارحیت حددرجہ قابل مذمت ہے۔
مولانا نے رسول خدا کی حدیث پیش کی کہ جو ظالم سے مظلوم کا حق چھین لے گاوہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا،،ظاہر ہے اس زمانہ میں غاصب اسرائیل سے بڑا کون ظالم ہوگا جو غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کا مسلسل حق غضب کررہا ہے۔
مولانا احمد آباد میں ایئر انڈیا حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں مرنے والوں اور جملہ متاثرین کےمتعلقین و لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔









آپ کا تبصرہ